غریب عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق فراہم کرینگے ،حق پرست

غریب عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق فراہم کرینگے ،حق پرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) حق پرست گروپ مٹہ کے چیرمین تحصیل کونسلر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حق پرست گروپ کا مقصد غریب عوام کی حقوق لیکر غریبوں کو انکی دہلیز پر دینا ہے ۔اور اگر ائندہ کیلئے کسی نے بھی غریبوں کو انکی جائز حقوق دینے سے محروم رکھنے کی کوشش کی ۔تو ہم یہ حقوق چھین کر لینگے ۔حق پرست اب مٹہ میں نہیں ،بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں غریب عوام کی خدمت اور انکی حقوق حاصل کرنے کیلئے عملی کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کی حقوق کو ہمیشہ سے غصب کرنے والوں سن لو ۔حق پرستوں نے اپنے غریب بھایؤں اور بہنوں کی حقو ق لینے کیلئے عملی میدان میں عملی قد م رکھ لیا ہے ۔نو جوان اس ملک اور علاقے کا ایک قیمتی سر مایہ ہے ۔موجودہ حکومت نوجوانوں کیساتھ کئے ہوئے اپنے وعدے پورے کریں ۔ورنہ کل یہ نوجوان اپنے حق لینے کیلئے میدان میں کھڑے ہوکر بات کرینگے ۔موجودہ حکومت خالی نعروں اور عوام کو افتتاحوں پر دھوکہ کرتے ہے ۔عملی کچھ نہیں ،سابق تمام حکومتوں نے غریبوں ہی کیساتھ زیادتی کی ہے ۔ائند ہ اب اس طرح نہیں ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں حق پرست گروپ کے پہلی ا عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے ہوسی بہا کے شریف اللہ ۔ ہمایون خان ایڈوکیٹ ۔عزیز اللہ ۔سید واثق باللہ اور دیگر نے بھی خطاب کی ۔جبکہ جلسہ عام میں خلاف توقع عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شر کت کی ۔جو مٹہ کی سیاست کیلئے ایک نئے تاریخ سے کم نہیں ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے متعدید بڑے منصوبوں کیلئے صرف بورڈز لگاکر عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔حالانکہ موجودہ اور سال کی ترقیاتی فنڈز میں جن کاموں اور خصوصاً سڑکوں کیلئے جو 188ملین روپوں کی ضرورت ہے ۔حکومت نے صرف 50لاکھ روپے منظور کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مٹہ نہر جو سابق حکومت نے منظور کی تھی ۔موجودہ حکومت نے انکی اصل سروے تبدیل کرکے عوام کو بہت بڑی نقصان پہنچا دیا ہے ۔اور جو اصل سروے شوخدڑہ خوڑ تک تھا ۔موجودہ حکومت نے اس کو تبدیل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیساتھ ساتھ سابق حکومتوں کیلئے بھی مٹہ تحصیل میں ڈگر ی گرلز کالج نہ ہو نا شرم کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہے کہ حکومت ہر دس ہزار ابادی پر ایک گرلز سکول اور ایک لڑکوں کی سکولز بنانے کا بندوبست کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکی ہے ۔اب حق مانگنے کی نہیں بلکے حق چھینے کی وقت اچکا ہے ۔جو حق پرست کرکے دیکھایئنگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پروفیسروں کی مطالبات پوری کریں ۔ورنہ ائندہ کیلئے حق پرست انکے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ صرف چار حلقوں کیلئے اسلام اباد میں دھرنا دے سکتے ہے ۔تو ہم حق پرست بھی اپنے حقوق کیلئے ملاکنڈ کو بند کرسکتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کی حکومت میں گولڈ میڈلسٹ طلباء نوکریوں کیلئے در در کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔جو حکومت وقت کیلئے شرم کی بات ہے ۔انہوں نے کینسر مریضوں کیلئے زکواۃ میں ضلع سوات کے حصہ دینے ۔مٹہ میں پاسپورٹ افس بنانےْ بجلی کی مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر مطالبات بھی کی ۔جبکہ جلسہ عام میں مٹہ کے سوات یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ کو انعامات اور مبارکباد بھی دی گئی ۔