رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،19ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،19ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور اسمگل کیے گئے ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے ہیں ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جار رکھا ہوا ہے ۔جمعہ کو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں سے 2کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی ،ایک کالعدم القاعدہ برصغیر ،2کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ ہے جبکہ 6بھتہ خوروِں ،4ایرانی ڈیزل اسمگلر ،2غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں اور 2اسٹریٹ کرمنلز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایمونیشن اور اسمگل کیے گئے ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔