مردان میں نجی ٹی وی چینل بند کیخلاف صحافیوں کا مظاہرہ

مردان میں نجی ٹی وی چینل بند کیخلاف صحافیوں کا مظاہرہ

مردان ( بیورورپورٹ ) مردان پریس کلب کے زیر اہتمام نیو نیوزٹی وی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا صحافیوں نے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل کی قیادت میں ریلی نکالی اور جلسہ منعقد کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اوربینزر اٹھارکھے تھے جن پر پمرا کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی مسرت عاصی ، ایم بشیرعادل ، شہا ب اکبر اور دیگر نے کہاکہ نیونیوز کی بندش آزاد ی صحافت پر قدعن لگانے کے مترادف ہے اور پمرا آزادی صحافت کو سلب کرنے پرتلاہواہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ نیونیوز کی بندش کا از خود نوٹس لیں اس موقع ایک قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ پمرا جلد ازجلد مذکورہ ٹی وی کے خلاف لگنے والی پاپندی کو واپس لیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...