کرپشن نے معاشرہ میں ناسور کی شکل اختیارکرلی ،مرزا سلطان محمد

کرپشن نے معاشرہ میں ناسور کی شکل اختیارکرلی ،مرزا سلطان محمد

پشاور( کرائمز رپورٹر) کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو معاشرے میں زہر کی طرح سرایت کر دیتی ہے اور سارا معاشرہ متاثرہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار نیب خیبر پختونخوا کے ڈئریکٹر مرزا سلطان محمد سلیم نے پشاور یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے طلباء اور طالبات پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اور کرپشن کے خلاف اگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر کرپشن کے حوالے سے طلباء اور طالبات کے درمیان پوسٹر مقابلہ بھی ہواجس میں ابراہیم نے پہلی ، امان اللہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن اورنگ نے حاصل کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...