پارا چنار ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا مظاہرہ

پارا چنار ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا مظاہرہ

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجا مین روڈ بند کردیا اور مین روڈ پر ٹائر جلا کرکئی گھنٹوں تک احتجاج کیا ۔ پولیٹکل انتظامیہ کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا کہنا ہے کہ ہر سال انہیں پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے پانچ ہزار روپیسکالر شپ ملتا ہے جو کہ تاحال نہیں ملا اور بار بار یقین دھانیوں کے باوجود بھی انہیں سکالر شپ نہیں دی جارہی ہے سکالر شپ اور دیگر مطالبات کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کے طلباء پارآچنار پشاور مین روڈ آمد ورفت کیلئے بند کردیا اور سڑک پر ٹائر جلاکر کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا۔ طلباء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار سکالر شپ اور دیگر حقوق ملنے کیلئے پولیٹکل انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر انہیں تاحال حقوق نہیں دی جارہی جس کے باعث وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے طلباء رہنماوں کا کہنا ہے کہ انہیں حقوق نہ ملے تو آئیندہ بھی وہ احتجاج کرینگے۔ طلبہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ فاٹا کے دیگر ایجنسیوں کے کالج طلبہ کوسکالر شپ دیئے جاچکے ہیں مگر کرم ایجنسی کے طلبہ تاحال سکالر شپ سے محروم ہیں۔ احتجاج ختم کرنے کیلئے پولیٹکل انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو سکالر شپ دینے اور دیگر مسائل کی یقین دھانیوں کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...