حیدر ہوتی کا شانگلہ ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

حیدر ہوتی کا شانگلہ ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

مردان ( بیورورپورٹ) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے شانگلہ میں پارٹی کے صدر الحاج سید فرین خان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہا رکیاہے اور حادثے میں جان بحق ہونے والے ان کے دوچچا زادبھائیوں کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاکی ہے یہاں سے جاری کردہ ایک بیان میں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ الحاج سید فرین کی گاڑی کو پیش آنے والی حادثے پر انہیں انہتائی دکھ ہواہے اورحادثے میں ان کے چچا زاد بھائیوں عبدالرحمان اور حاجی عبدالودودکی ضیا ع پر انہتائی افسوس ہواہے انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی کہ وہ غمزدہ خاندانوں کو اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطاء فرماویں انہوں نے زخمی ہونے والے ضلعی صدر الحاج سید فرین خان اوران کے ساتھی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...