ہری پور میں 7 دسمبر کو ووٹرڈے منایا جائیگا

ہری پور میں 7 دسمبر کو ووٹرڈے منایا جائیگا

ہریپور ( بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہریپور فضل حکیم نے کہا ہے کہ 7دسمبر کو ملک بھر کی طرح ضلع ہریپو رمیں بھی ووٹر ڈے منایا جائے گا ، اس دن کی مناسبت سے واک اور سیمینا ر کا انعقاد کیاجائے گا تاکہ عوام کے اندر ووٹ کے حوالے سے شعور اجاگر کیاجائے ، تمام تعلیمی اداروں میں سربراہان ووٹ کی اہمیت اجاگر کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے آفس میں ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فضل محمود ، اے ڈی او پلاننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ سرفراز خان ترین ، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ ملک حق نواز ، کریم خان فیملی پلاننگ ، ساجد محمود ہدف ، عرفان ناصراقلیتی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ، حسرت خان سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس ، ڈاکٹر شیر بہادر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہریپور نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیم و آگاہی پروگرام برائے عوام کے تحت عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7دسمبر کو واک کا انعقاد کیاجائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ٹی ایم اے ہال میں مذکورہ دن کی مناسبت سے سیمینا ر کا انعقاد کیاجائے گا اسی دن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خصوصی کاؤنٹر بھی بنایاجائے گا جس میں شہریوں کو ووٹ کے اندراج ، درستگی اور تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...