خیبر ایجنسی ،اے پی اے کا دورہ حوالات 6 حوالاتی رہا

خیبر ایجنسی ،اے پی اے کا دورہ حوالات 6 حوالاتی رہا

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) اے پی اے لنڈی کوتل کا دورہ حوالات ، چھ حوالاتیوں کو رہا کر دیا گیا ۔ اے پی اے لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار لنڈی کوتل ارشاد خان نے لنڈیکوتل حوالات کا دورہ کیا اور قید افراد کی مشکلات ، ان کی خوارک اور حوالات کی صفائی کا جائزہ لیا اس موقع پر اے پی اے لنڈی کوتل نے معمولی جرائم میں پکڑے گئے چھ افراد کی رہائی کے احکامات جاری کر دےئے بعد ازاں انہوں نے تحصیلدار کے ہمراہ تحصیل کے احاطے میں موجود سینکڑوں افراد کے درمیان کھڑے ہو کر ان سے درخواستیں لیں اور موقع پر ضروری احکامات جاری کر دےئے اس موقع پر لوگوں نے اے پی اے کے سامنے اپنے مسائل کھل کر بیان کئے زیادہ تر افراد نے پانی کے ٹینکروں کے مطالابات کئے اے پی اے لنڈی کوتل نے کہا کہ وہ ہر ماہ حوالات کا دورہ کر کے قیدیوں کی مشکلات معمول کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ ظلم اور نا انصافی نہ ہونے پائے تاہم اس دوران بڑی تعداد میں صحافی بھی موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...