خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نئے بلاکس کے معائنہ کیلئے کمیٹی تشکیل

خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نئے بلاکس کے معائنہ کیلئے کمیٹی تشکیل

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نئے بلاکس کے معائنہ کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ،کمیٹی میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کے علاوہ پیرا میڈیکس اہلکار بھی شامل کئے گئے ہیں ٹھیکیدار نے پی فور اور کام مکمل کرنے کی سر ٹیفیکٹ جمع کیا ہے،ہسپتال ذرائع ،ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈ کو تل کو تقریبا چار سال پہلے اپ گریڈ کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور غیر ملکی کروڑوں روپے فنڈ سے ہسپتال میں نئے بلاکس تعمیر کئے گئے اور کروڑوں روپوں کی نئے جدید مشینری خرید لی گئی جو اب بھی ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں پڑی ہیں نئے بلاکس کو گز شتہ سال ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر ناتھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہسپتال کو انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا نئے بلاکس تعمیر کرنے والے ٹھیکدار نے پی فور اور مکمل کرنے کی سر ٹیفیکٹ جمع کیا ہے نئے بلاکس کے معائنہ کیلئے ایم ایس ڈاکٹر زرعالم شنیواری نے اسپشلسٹ ڈاکٹروں کے علاوہ پیرا میڈ یکس اہلکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ بلاکس میں میٹریل اور کام کو چیک کریں کہ صحیح طریقے سے مکمل کیا گیا ہے اور اگر میٹریل صحیح استعمال نہیں کیا گیا ہے تو اس کو تبدیل کریں اور ٹھیکیدارارکو کلرنس سر ٹیفیکٹ نہ دی جائے ایم ایس ڈاکٹر زر عالم شنواری نے بتا یا کہ کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ مکمل معائنہ کریں اور اس سلسلے میں کو ئی کو تاہی نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اختیار کی حد تک کام کر وں گا اور اس میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کرو ں گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...