سی پی این ای کی چوہدری نذیر حسین کے انتقال پر تعزیت

سی پی این ای کی چوہدری نذیر حسین کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، مہتاب خان، سید ہارون شاہ، انور ساجدی، جوائنٹ سیکریٹری عرفان اطہر، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر فاروق و اسٹینڈنگ کمیٹی نے تمام رکن مدیران اخبارات و جرائد کی جانب سے سی پی این ای کے سینئر رکن اور روزنامہ ڈیلی ٹائمز کے ایڈیٹر جناب کاظم خان کے والد چوہدری نذیر حسین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر ضیا شاہد نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سی پی این ای کے تمام اراکین جناب کاظم خان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔