پشاور ،منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

پشاور ،منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاہدخان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو پر25سال قید بامشقت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے اے این ایف کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر شیرافگن اورشاہ فیصل الیاس نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق اے این ایف حکام نے ملزم سمیع اللہ ساکن تنگی چارسدہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 15کلوگرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم نے گاڑی کے عقبی نشست میں چھپارکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت کرنے پراسے عمرقید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...