چکدرہ پریس کلب کے جی ایس کیخلاف فوجداری مقدمہ درج
چکدرہ ( نمایندہ پاکستان )پشاو ر ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے چکدرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احمد شاہ کیخلاف ڈاکٹر مختیار علی شاہ کے طرف سے دائر کر دہ فو جداری مقدمہ خاج کر دیا ۔اس سے قبل یہ مقدمہ اضافی ضلعی قاضی چکدرہ نے بھی خارج کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چکدرہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر مختیار علی شاہ نے ڈویژن کے سینئر صحافی اور چکدرہ پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری احمد شاہ کیخلاف فوجداری مقدمہ زیر دفعہ 500/501داخل کیا تھا جس پر پہلے اضافی ضلعی قاضی نے فیصلہ سناتے ہوئے مکمل طور پر خار ج کیا تھا ۔جس کیخلاف ڈاکٹر مختیار علی شاہ کے طرف سے بیرسٹر عدنان ایڈوکیٹ نے پشاو ر ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں اپیل دائر کیا تھا ۔جس پر گزشتہ روز صحافی کے طرف سے معروف قانون دان سعید خان ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر کے وکیل بیرسٹر عدنان ایڈوکیٹ نے دلائل دینے کے بعد پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے فاضل جج جسٹس محمد یونس تہیم فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر مختیار علی شاہ کا پرائیوٹ استغاثہ خارج کر دیا ۔جس پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس کو حق کا فتح قرار دیا ۔