ایف سی آر کو جلد ہی دفن کرلیں گے ،جماعت اسلامی خیبر

ایف سی آر کو جلد ہی دفن کرلیں گے ،جماعت اسلامی خیبر

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) ایف سی آر کو جلد ہی دفن کر کے قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈ م کا مطالبہ کرنے والے قبائلی عوام کو ورغلا رہے ہیں ، فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے سے قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ، جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے رہنماؤں کا بیان ۔ جماعت اسلامی ہی قبائلی عوام کی خیر خواہ اور ہمدرد پارٹی ہے اور ایف سی آر کے خاتمے کے لئے سب سے زیادہ قربنایاں بھی جماعت اسلامی کے قائدین نے دیں ہیں جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر مراد حسین آفریدی اور نائب امیر سید مقتدر شاہ نے ارکان جماعت کی خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاہء اللہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائلی جرگے میں غیور قبائل بڑی تعداد میں شمولیت کر کے ثابت کرینگے کہ قبائلی عوام ایف سی آر کے جلد خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات ک فوری نافذ کیا جائے تاکہ قبائل دشمن عناصر کو سازشوں کا موقع نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ جو لوگ فاٹا کو صوبے کا درجہ دینے اور اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈم جیسے غیر آئینی مطالبات کرتے ہیں وہ دراصل قبائلی عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اور اپنے مفادات کے لئے قبائلی عوام کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا کے نناوے فیصد عوام نے نے ایف سی آ رکے خاتمے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے لئے اپنی رائے دی ہیں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک حکمرانوں نے قبائلی عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کئے رکھا ہے لیکن مذید استحصال ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قبائلی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...