مردان ،اے این پی کی انٹر پارٹی انتخابات میں دلچسپ صورتحال

مردان ،اے این پی کی انٹر پارٹی انتخابات میں دلچسپ صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) اے این پی کے انٹراپارٹی انتخابات میں دلچسپ صورتحال ، ضلع کونسل اور تحصیل کونسل ممبران کے درمیان ون ٹو ون کانٹے دار مقابلے کے بعد تحصیل کونسل کے ممبر سعید عالم بابا خیل نے44ووٹوں کی برتری سے مدمقابل امیدوار کو شکست دے کر تحصیل مردان رورل کے صدر منتخب ہوگئے دیگر تمام عہدیدار بلامقابلہ چن لئے گئے تفصیلات کے مطابق دوصوبائی حلقوں پی کے 25اورپی کے 30پر مشتمل تحصیل مردان (رورل )کے عہدیداروں کے چناؤ الیکشن کمشنر گوہر باچہ ایم پی اے کی نگرانی میں ہوگیا صدارت کے عہدے پر ضلع کونسل کے رکن نعیم انور اور تحصیل کونسل کے رکن سید عالم بابا خیل کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا دلچسپ مقابلے کے بعد سیدعالم باباخیل نے کل 108ووٹوں میں 75ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل امیدوار نعیم انور کو 35ووٹ ملے نومنتخب صدر کا انتخابات خفیہ رائے دہی کے ذریعے میں عمل میں لایاگیا جبکہ دیگر عہدیداروں کا چناؤ بلامقابلہ مکمل ہوگیا دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر محمدریاض برہ خانخیل ،نائب صدر سید فیضان باچہ ،نائب صدردوم جہانگیر عالم ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ہمایون خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجازاحمد،جائنٹ سیکرٹری پیر سجاد علی شاہ،سیکرٹری مالیات محمد فاروق،سیکرٹری ثقافت یارمحمدسیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر زاہد یوسفزئی اور سالار جبران خلیل شامل ہیں الیکشن چیئرمین گوہر باچہ نے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹی فیکشن جاری کردیاانتخابات کے موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا ضلع ناظم حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ جو پارٹی کے ضلعی صدر بھی ہیں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔