ڈاکس پولیس کی کارروائی 14ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈاکس پولیس کی کارروائی 14ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس پولیس نے دہشت گردوں ، کرمنلز اور سنگین مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتارکرکے کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی فیض اﷲ کوریجو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او (SHO)ڈاکس امین مری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے دوران ڈکیتی ، دھشت گردی ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6ملزمان عبد السالم عرف جوانی، فرقان ،م محمد ابراہیم، رزاق عرف جاوید، محمد بوٹا اور مزمل شاہ کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ، ایک نائن ایم ایم، 4پستول، 6میگزین ، 55کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بھی تھے۔ جبکہ پولیس مقابلے ، کیتی ، اسٹریٹ کرائم ، اغواء برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری 9ملزمان سعید حسین ، محمد سعادات، سلمان ، اسماعیل، محمد عرفان، عبد المجید، ابراہیم اور فرقان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...