قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو بیان

قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو ...
قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں گرفتار ملزم مزمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا ۔

جیو نیوز کے مطابق مقتول اداکارہ کے پروموٹر مزمل نامی گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ کرائے کے قاتلوں کو پانچ لاکھ روپے دیے اور کہا کہ اداکارہ کو زخمی کرنا ہے ۔

عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لند ن کے رہنما محمد انور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اداکارہ کو فیصل آباد میں ایک ڈرامے میں اداکاری کرنے کی پیش کش کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا جس پر غصہ تھا اور اسے سبق سکھانے کا سوچا مگر قاتلوں کو حکم دیا تھا کہ قسمت بیگ کو زخمی کر نا ہے قتل نہیں ۔