سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کا مرکزی ملزم عبدالرحمان بینکاک سے گرفتار

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کا مرکزی ملزم عبدالرحمان بینکاک سے گرفتار
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کا مرکزی ملزم عبدالرحمان بینکاک سے گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انٹرپول حکام نے مرکزی ملزم کو بینکاک سے گرفتار کر لیا ۔

92نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بینکاک سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پاکستانی حکام اور انٹرپول کو مطلوب تھا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے ملز م کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔رحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں 250افراد جل کا جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے تھے ۔

مزید : کراچی


loading...