سیاحت کیلئے بھارت آئی امریکی خاتون کو 5افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سیاحت کیلئے بھارت آئی امریکی خاتون کو 5افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سیاحت کیلئے بھارت آئی امریکی خاتون کو 5افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیاحت کیلئے بھارت آئی امریکی خاتون کو 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک امریکی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے بھارت میں 5افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میںغیر ملکی سیاح سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا ، امریکی خاتون نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش پزیز تھی جہاں اس کے بھارتی سیاحتی گائیڈ نے اپنے چا ر ساتھیوں سمیت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا ۔

عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لند ن کے رہنما محمد انور کے وارنٹ گرفتاری جاری

امریکی خاتون نے بھارتی پولیس کو ایک ای میل کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ مارچ کے آغاز میں سیاحتی ویزے پر بھارت آئی اور ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پزیر تھی جہاں ایک رات پانچ افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔