امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان کی صدر کو فون ، سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان کی صدر کو فون ، سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات پر ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان کی صدر کو فون ، سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے ایشیائی ممالک کے حوالے سے اپنی روائتی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کی صدر کو ٹیلی فون کو فون گھما دیا ۔

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صد ر نے ایشیا ءکے حوالے سے کئی دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی اور چین کی ناراضگی کو بالاءطاق رکھتے ہوئے تائیوان کی صدر کو ٹیلی فون کر دیا ۔

نوازشریف اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا : امریکی صدر کے حامی ساجد تارڑ کا دعویٰ

ٹرمپ اور تائیوان کی صدر کے درمیان حالیہ رابطہ 1979ءکے بعدپہلی بار ہوا ہے جب امریکا نے تائیوان سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے اور اس کے بعد آج تک کسی امریکی صدر نے تائیوا نی حکام سے رابطہ نہیں کیا ۔چین تائیوان کو ایک صوبے کا درجہ دیتا ہے اور ٹرمپ کی جانب سے حالیہ رابطے سے چین کی فوجی اور سول قیادت کو غصہ دلانے کے مترادف تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ رابطہ اس وقت کیا گیا ہے جب چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ ہیں اور تائیوان میںرواں سال کے آغاز پر ایک خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے متحدہ چین کو ایک قوم کے طور پر تسلیم نہیں کیا ۔ تائیوان کی صدر کے انتخاب سے بیجنگ نے تائیوان حکومت سے بات چیت کا سلسلہ ختم کر رکھاہے تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو رہی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب چین کیساتھ تعلقات کو ترجیخ دیں گے یا چین کے ساتھ ۔

قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو بیان

فون کال کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور تائیوان کی صدر نے انتخابات جیتنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی ، سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات پر زور دیا ۔

تائیوان کے صدارتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں دس منٹ سے زیادہ دیر تک ٹیلی فونک گفتگو جاری رہی جس میں معاشی ترقی اور نیشنل سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر مشاورت کی گئی جبکہ تائیوان کی صدر نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹرمپ کی تعریف بھی کی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...