چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ،13مزدورں جاں بحق ،20لاپتہ

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ،13مزدورں جاں بحق ،20لاپتہ
چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ،13مزدورں جاں بحق ،20لاپتہ

  


بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک )چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 13افراد جاں بحق اور 20مزدور لاپتہ ہو گئے ۔چین کے سرکاری میڈ یا کے مطابق پیر کی صبح جنوب مغربی علاقے میں نجی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 20کان کن ابھی بھی لاپتہ ہیں جن تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔اس سے قبل رواں سال جنور میں 4کان کنوں کو 36روز تک پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکا لا گیا تھا ،اس کان کے مالک نے حادثے کے بعد خود کشی کر لی تھی ۔واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...