جھنگ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

جھنگ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل ...
جھنگ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

  


جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جھنگ میں سفاکی کی انتہا ہو گئی ، نواحی علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کر دیا۔

92نیوز کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے مدو کی میں اصغرنامی شخص نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو بیان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر کے ہاں اولاد نہیں تھی جس پر وہ دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور اس حوالے سے اپنی بیوی سے اجازت طلب کرتا رہا جس پر دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا بھی ہوتا تھا تاہم آج اصغر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی سے اجازت طلب کی اورانکار پر مشتعل ہو گیا ۔

ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیو ی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : جھنگ


loading...