آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

  


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

قسمت بیگ کو قتل نہیں بلکہ زخمی کرانا چاہتا تھا :گرفتار ملزم مزمل کا پولیس کو بیان

انکا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردومنفی 06،ہنزہ منفی 05،قلات منفی 04،گوپس، استور اور گلگت منفی 03 ڈگری جبکہ لاہور میں 07، کراچی 17، اسلام آباد 04، پشاور اور چترال 06،کوئٹہ 01، گلت میں منفی 03اور ہنزہ میں منفی 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...