ویزا پالیسی پر نظرثانی کا اعلان ، رواں سال دوسری مرتبہ عمرہ کیلئے آنیوالوں سے کوئی اضافی فیس نہیں لیں گے: سعودی عرب

ویزا پالیسی پر نظرثانی کا اعلان ، رواں سال دوسری مرتبہ عمرہ کیلئے آنیوالوں ...
ویزا پالیسی پر نظرثانی کا اعلان ، رواں سال دوسری مرتبہ عمرہ کیلئے آنیوالوں سے کوئی اضافی فیس نہیں لیں گے: سعودی عرب

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ کرنے پراضافی فیس کی وصولی کے حوالے سے  اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کااعلان کردیا اور سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سال عمرہ زائرین سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ آئندہ سال سے 12 ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسری یا تیسری مرتبہ عمرہ کے لیے آنیوالے ہر شخص سے 2000 ریال(تقریباً 7000روپے)  اضافی وصول کیے جائیں گے، اس پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر سے کردیاگیا اور اس ضمن میں پاکستانی ، بھارتی اور مصر ی کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیاگیا۔

ٹریول ایجنٹس نے بھی سعودی ویزا پالیسی میں تبدیلی کی تصدیق کردی ۔

میری بیوی سب سے مظلوم خاتون ،پاکستانی ماہر کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی ۔

مزید : عرب دنیا


loading...