دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اہم کردار ہے: مریم اورنگزیب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اہم کردار ہے: مریم ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اہم کردار ہے: مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ کراچی آپریشن کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بھی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

مزید : قومی


loading...