سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیور دیت کی رقم ادا کرنے کیلئے گردہ بیچنے پر مجبورہوگیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیور دیت کی رقم ادا کرنے کیلئے گردہ بیچنے پر ...
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیور دیت کی رقم ادا کرنے کیلئے گردہ بیچنے پر مجبورہوگیا

  


طائف (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیور دیت کی رقم ادا نہ کرسکنے پرگردہ فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستانی ڈرائیور رستم خان سے ٹریفک حادثہ میں غلطی سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی جس پر رستم خان کے خلاف دیت کا فیصلہ دیا گیا۔ رستم خان نے اپنے پیغام  میں کہا کہ وہ یہاں ڈرائیور ہے اور اسکی تنخواہ 1500 ریال ہے ،وہ اس سے دیت کی رقم ادا نہیں کر سکتا‘ دیت ادا کرنے میں 15 دن باقی رہ گئے ہیں اسی لئے میں اب اپنا گردہ بیچنے پر مجبور ہوں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی سفیر اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے انکی مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...