پولیس کارروائی نہیں کر رہی، مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانہ چوک میں خود سوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل

پولیس کارروائی نہیں کر رہی، مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانہ چوک میں خود ...
پولیس کارروائی نہیں کر رہی، مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانہ چوک میں خود سوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل

  


شجاع آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانہ چوک پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ ثمینہ کو مبینہ طور پر 6 ماہ پہلے اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس نے پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے بھاری رقم لے کر ملزموں کا ہی ساتھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس بابت ڈی ایس پی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بری کر دیا۔

وارد صارفین اب LTE کیساتھ ساتھ 3G انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث لڑکی کے جسم کا 10 فیصد حصہ جل گیا ہے اور اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان


loading...