دھکی آمیز ٹویٹس بند نہ کیں تو اکاﺅنٹ بلاک، ٹویٹر کی ٹرمپ کو وارننگ

دھکی آمیز ٹویٹس بند نہ کیں تو اکاﺅنٹ بلاک، ٹویٹر کی ٹرمپ کو وارننگ
دھکی آمیز ٹویٹس بند نہ کیں تو اکاﺅنٹ بلاک، ٹویٹر کی ٹرمپ کو وارننگ

  


نیویارک(ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نفرت انگیز اور متنازع بیانات کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے نو منتخب امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے خوف وہراس پھیلانے والی ٹویٹس کیں تو ان کا اکائونٹ بلاک کر دیا جائے گا۔

دھکی آمیز ٹویٹس بند نہ کیں تو اکاﺅنٹ بلاک، ٹویٹر کی ٹرمپ کو وارننگ

ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کسی بھی شخص کو نفرت اور دھمکی آمیز ٹویٹس کرنے کی اجازت نہیں اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کا اکاو¿نٹ بند کر دیا جاتا ہے۔ ٹویٹر کے برعکس فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بطور صدر ٹرمپ کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے وہ ویب سائٹ کے قوانین توڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف عوامی مقامات، ٹاک شوز اور اپنے انٹرویوز کے دوران نفرت سے بھرپور اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مخالفین کو بھرپور نتقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...