پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں سیر و تفریح، گریٹ بیریر ریف کا دورہ کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں سیر و تفریح، گریٹ بیریر ریف کا دورہ کیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں سیر و تفریح، گریٹ بیریر ریف کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس سیشن سے چھٹی ہونے کے باعث سیر سپاٹے کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے شہر میں آج پریکٹس کے بجائے سیر و تفریح کی اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انہیں کشتی میں بٹھا کر سمندر کی سیر کرانے کیساتھ ساتھ گریٹ بیریر ریف کا دورہ کرایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے تحت آج کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان کیلئے تفریح کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ گریٹ بیریر ریف کا شمار دنیا کے عجوبات میں ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -