وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اہم مشن پرکل امریکہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ کل امریکہ روانہ ہوں گے جہاں نو منتخب صدر کی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے۔
پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق طارق فاطمی نو منتخب امریکی صدر کی قریبی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران پاک، امریکہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق رابطوں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر اور جنوری میں 2 سینئر وفاقی وزراءبھی امریکہ جائیں گے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔