ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر کونسلرز ضلع ناظم سے ناراض، تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دیدی

ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر کونسلرز ضلع ناظم سے ناراض، تحریک عدم اعتماد لانے کی ...
ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر کونسلرز ضلع ناظم سے ناراض، تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دیدی

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر کونسل ضلع ناظم سے ناراض ہو گئے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دیدی ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر ضلع ناظم اور کونسلروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاءپیدا ہو گئی ہے اور ناراض کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دی ہے۔ ناراض کونسلروں کے سربراہ افضل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ناظم نے ڈیڑھ سال میں صرف 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے ہیں اور ہر علاقے میں ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ 92 کونسلروں کی تعداد پوری ہے اور اگر وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیاتواپناناظم لانے میں آزادہونگے ۔

وارد صارفین اب LTE کیساتھ ساتھ 3G انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے

رحمان افضل نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع ناظم نے 10 رکنی جرگے کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا اہم اب وزیراعلیٰ نے مذاکرات کیلئے ناراض کونسلروں کو منگل کے روز بلایا ہے۔ ملاقات کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید : پشاور


loading...