پی آئی اے نے نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کر دیا ، صارفین کی رائے کے بعد مستقل کیا جائیگا : ترجمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کر دیا ۔
پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق پی آئی اے نے اپنی نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن پیش کر دیا ہے جسے صارفین کے رائے سے چند ہفتوں میں مستقل کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل ورژن میں صارفین کی رائے سے چندہفتوں میں ویب سائٹ مستقل کردی جائےگی جبکہ نئے سال کی پہلی ششماہی تک چیک ان اوراضافی سامان کی بکنگ بذریعہ ویب ہوسکیں گی۔”سمارٹ فون ایپ کوصارفین کی رائے کے بعدمستقل کردیاجائیگا“۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ایک سے زائدسیکٹرزپرآن لائن ریزرویشن سہولت بہترکر دی گئی ہے ۔