سعودی بادشاہ نے غیرملکیوں کیلئے سب سے اہم شخص کو تبدیل کردیا

سعودی بادشاہ نے غیرملکیوں کیلئے سب سے اہم شخص کو تبدیل کردیا
سعودی بادشاہ نے غیرملکیوں کیلئے سب سے اہم شخص کو تبدیل کردیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیرلیبر کو تبدیل کردیاگیا جبکہ سعودی شوریٰ میں بھی تقررو تبادلے کردیئے،مفرج الحقبانی کی جگہ علی بن نصیر الغفیس کو وزیرلیبر تعینات کردیاگیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہ نے شاہی حکم نامے میں کونسل آف سینئر سکالر زمیں بھی ردوبدل کی ، حکم نامے میں کہاگیاکہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الاشیخ کی سربراہی میں کام کرنیوالی کونسل آف سینئرسکالر ز کی تعمیر نوکی جائے گی جبکہ کونسل سے وابستہ افتاءسے متعلق کمیٹی کے مستقل اراکین کی مدت ملازمت میں توسیع کا بھی حکم دیاگیا۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایاکہ شوریٰ سیکریٹری جنرل محمد العمر کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیاگیاجبکہ نئی کونسل کیلئے عبداللہ بن محمد الشیخ کو سپیکر ، محمد بن امین احمد الجعفری ڈپٹی سپیکر اور یحیٰ بن عبداللہ السمگھان کو اسسٹنٹ سپیکر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔شوری کی نئی تعیناتیوں کے بعد 29اراکین خوان ہیں اوران میں سے ایک لینا کے المعینہ ہیں جو جدہ کی معروف شخصیت ہیں جنہوں نے نوجوانوں بالخصوص خواتین میں کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکیا۔ وہ جدہ یونائیڈسپورٹس کمپنی کی شریک بانی اور سی ای او ہیں ، اپنی تعیناتی کی خبر سن کر لینا نے خوشی کا اظہار کیا۔

عرب نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے لینا کاکہناتھاکہ ’شاہی اعتماد ان کیلئے بڑا اعزاز ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ مجھے قوم کی خدمت اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کے لیے طاقت دے ، ہمارا ملک مواقع سے بھرپور ہے اور ہمیں صرف انہیں استعمال کرنا ہے اور وژن 2030کو حقیقت میں بدلناہے‘۔

 کپتان مصباح الحق کے داڑھی بڑھانے کی وجہ سامنے آ گئیسعودی کسٹمز کے ڈی جی صالح بن مانی الخیلائیوی اور پبلک ایجوکیشن ایویلوایشن کمشن کے گورنر نائف بن حشال الرومی کو بھی عہدوں سے ہٹادیاگیاجبکہ عبدالرحمان بن محمد السادھان کو وزیرکے درجے کے برابرعہدے پر رائل کورٹ میں کانسلٹنٹ تعینات کردیاگیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...