ترکی سے منشیات لاہور لانیوالی خاتون ایئر پورٹ پر پکڑی گئی ، کوکین برآمد

ترکی سے منشیات لاہور لانیوالی خاتون ایئر پورٹ پر پکڑی گئی ، کوکین برآمد
ترکی سے منشیات لاہور لانیوالی خاتون ایئر پورٹ پر پکڑی گئی ، کوکین برآمد

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کے سامان سے کوکین برآمد کر لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام نے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کے سامان کی تلاشی لی تو وہاں سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون ترکی سے منشیات لاہور لے کر آئی تھی تاہم ملزمہ سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے یہ منشیات پاکستان میں کس کو فراہم کرنی تھی جس کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں آنے کی توقع ہے ۔

مزید : لاہور


loading...