بہاولپور میں سرکاری سکول کی چھت گر گئی ، متعدد بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ، امدادی ٹیمیں روانہ

بہاولپور میں سرکاری سکول کی چھت گر گئی ، متعدد بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ، ...
بہاولپور میں سرکاری سکول کی چھت گر گئی ، متعدد بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ، امدادی ٹیمیں روانہ

  


بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولپور میں ایک سرکاری سکول کی چھت گر گئی ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیموںکو روانہ کر دیا گیا ہے ۔

92نیوز کے مطابق بہاولپور کے راما پھاٹک کے قریب گورنمٹ سکول کی چھت گر گئی ،حادثے کے وقت سکول میں درجنوں بچے موجود تھے جن کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت خستہ حال تھی اور حالیہ بارشوں کے بعد اساتذہ نے متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کیا تھا مگر اس کے باوجو د سکول کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بچے کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے بارے میں اطلاع نہیں ملی ۔

مزید : بہاول پور


loading...