پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ریسٹورنٹ ملازمین نے اہلکاروں کو پکڑکر پٹائی کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ریسٹورنٹ ملازمین نے اہلکاروں کو پکڑکر پٹائی کردی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ریسٹورنٹ ملازمین نے اہلکاروں کو پکڑکر پٹائی کردی

  


مری (مانیٹرنگ ڈیسک) صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور اس دوران معیار پر پورا نہ اترنے والے ریسٹورنٹس میں سے ایک کو سیل کرکے نوٹس جاری کرنے کی کوشش کی توریسٹورنٹ ملازمین نے اہلکار وں کو پکڑ کر پٹائی کردی۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فریحہ انور کی سربراہی میں ٹیم نے مال روڈ مری پرموجود ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا اور کچن میں کاکروچ کی موجودگی ، گندے فرش اور کچن سٹاف کے گندے کپڑوں سمیت غیرمعیاری چیزیں پکڑ ے جانے پر دوریسٹورنٹس سیل کردیئے جبکہ مزید تین ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

پی ایف اے کی طرف سے بتایاگیاکہ چھ سے سات ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے بعد وہ ایک اور ریسٹورنٹ میں داخل ہورہے تھے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا گھیراﺅ کرلیااور مبینہ طورپر انجمن تاجران مری کے عہدیدار نے ٹیم کو ہوٹل داخلے سے روک دیااور واپس جانے پر مجبور کیا، انجمن تاجران کے نمائندے نے مبینہ طورپر ٹیم کو دھکے دیئے اورپی ایف اے افسران کو تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ ویڈیو بنانے کے لیے خاتون اہلکارکی طرف سے استعمال ہونیوالا موبائل فون بھی چھین کرتوڑ دیا۔حکام نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ اپنے آپ کو تاجریونین کا صدر قراردینے والے شخص نے ٹیم کو دھمکیاں دیں کہ وہ مری کے ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں کارروائی نہیں کرنے دیں گے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹرنے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہوٹل کا معائنہ کرنے کی کوشش پرہوٹل مالک اور ملازمین نے مزاحمت کی ،وہ مری میں ریسٹورنٹ ملازمین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیں گی، فوڈ اتھارٹی ہوٹل مالکان یا ملازمین کے دباﺅ میں نہیں آئے گی اور وہ غیرمعیاری کھانوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں گی ۔

مزید : قومی


loading...