پاناما کیس سے نواز شریف کو کلین چٹ ملنا مشکل ہے ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ جائیں گے :جہانگیر ترین

پاناما کیس سے نواز شریف کو کلین چٹ ملنا مشکل ہے ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ...
پاناما کیس سے نواز شریف کو کلین چٹ ملنا مشکل ہے ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ جائیں گے :جہانگیر ترین

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے اگلے ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہباز شریف کے خلاف بہت ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے اور اس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر موقف دیں گے ۔

وارد صارفین اب LTE کیساتھ ساتھ 3G انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ”نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو کو لیک کر کے حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنوایا “۔  تحریک انصاف کا نعرہ آج بھی گو نواز گو ہے ، پاناما کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ ملنا مشکل ہے ۔ نوازشریف کی پوری فیملی جھوٹی اور کرپٹ ہے ۔ نوازشریف جب سے پاور میں آئے ہیں انہوں نے ملک کو لوٹا ہے تاہم تحریک انصاف نے ثبوت عدالت میں جمع کرادیے ہیں کہ انکے پاس پیسہ کرپشن کا ہے جس پر بحث کریں گے اور ثابت کریں گے کہ نواز شریف کے پاس کرپشن کا پیسہ ہے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ یوم تاسیس منانے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی واپس نہیں آسکتی ، پیپلز پارٹی پنجاب سے غائب ہو چکی ہے اور اب اس کے واپس آنے کا کوئی چانس نہیں ۔”اگلے الیکشن میں تحریک انصاف اور نواز لیگ کا پنجاب میں مقابلہ ہو گا ۔

نوازشریف نے کہا کہ 2005ءمیں جدہ کی فیکٹری بیچ کر بچوں کو کاروبار کرایا تاہم حدیبیہ مل میں حسن اور مریم نواز کرایہ دار نہیں تھے بلکہ پراپرٹی انکی اپنی تھی ۔ پاناماکیس میں بابراعوان کی مشاورت حاصل ہے کیس کولیڈ نعیم بخاری کرینگے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ وہی شہبازشریف ہیں جو کہتے تھے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اوردعوے کرتے تھے کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

مزید : قومی


loading...