قطری شاہی خاندان کے افراد کی لاہور آمد، حسن نواز نے استقبال کیا، جاتی امراءروانہ

قطری شاہی خاندان کے افراد کی لاہور آمد، حسن نواز نے استقبال کیا، جاتی ...
قطری شاہی خاندان کے افراد کی لاہور آمد، حسن نواز نے استقبال کیا، جاتی امراءروانہ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے شاہی خاندان کا وفد علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچا جہاں حسن نواز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد تمام افراد وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءروانہ ہو گئے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کے 12 افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے علامہ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا جہاں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق قطری شاہی خاندان کی آمد پر لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ قطری شاہی خاندان کے افراد حسن نواز کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءروانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قطری شاہی خاندان کے وفد میں شہزادہ جاسم بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد بھکر میں تلور کا شکار کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جو خط پیش کیا گیا ہے وہ شہزادہ جاسم کے ساتھ ہی منسوب ہے۔

وارد صارفین اب LTE کیساتھ ساتھ 3G انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس خط کے بعد شہزادے کو عدالت بلا کر جرح نہ کرنے تک یہ خط صرف اور صرف ردی کا ایک ٹکڑا ہے۔ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران شہزادہ جاسم عدالت بھی پیش ہو سکتے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...