پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ میں متفرق درخواست

پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ میں ...
پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ میں متفرق درخواست

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا کر دی ہے اور سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے جسے عدالتی اختیارات حاصل ہوں۔ یہ کمیشن نیب اور ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایات دے اور تحقیقاتی ادارے تمام ریکارڈ کمیشن کو پیش کریں۔

کمشن کو ٹیکس گوشوارے اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ کمیشن تمام دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کرائے اور بوقت ضرورت دوسرے ممالک سے بھی دستاویزات منگوائے۔ جن افراد کا پانامہ میں نام آیا ہے، کمیشن انہیں فریق بنائے اور اپنا کام مقررہ مدت میں مکمل کرے۔

وارد صارفین اب LTE کیساتھ ساتھ 3G انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن ضرورت پڑنے پر ذیلی کمیشن بھی تشکیل دے اور یہ ذیلی کمیشن بھی ججز پر ہی مشتمل ہو۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...