متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، پاکستانیوں کی جانب سے بھی تقاریب کااہتمام

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، پاکستانیوں کی جانب سے بھی تقاریب کااہتمام
متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، پاکستانیوں کی جانب سے بھی تقاریب کااہتمام

  


دبئی(سہیل خاور سے)متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر شایان شان طریقہ سے منایا گیا, امارات میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر تقاریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان یونائیٹڈ فورم نے دبئی اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ و مسلم لیگ ن نے ورکرز کنونشن میں نہ صرف جہازی سائز کیک کاٹے بلکہ امارات کے شیوخ، حکمرانوں اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دبئی میں منعقدہ تقریب کے میزبان چودھری نورالحسن تنویر تھے جبکہ مسلم لیگ ورکرز کنونشن کے میزبان شہزاد بٹ اورعبدالوحید پال تھے۔ شارجہ سنٹر میں چودھری خالد حسنین صدر مرکز اور قائمقام قونصل جنرل رانا ثمر جاوید نے تقاریری اور کھیلوں کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈل اور انعامات تقسیم کئے۔

(ورکرز کنونشن مسلم لیگ میں عھدے داران قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہیں)

دبئی ایسوسی ایشن نے بھی ایک سلسلہ تقریبات کا انقاد کیا جس میں مشاعرہ، کھیلوں کے مقابلے، ٹیبلو اور قومی نغمے پیش کئے گئے۔ آل پاکستان مسلم لیگ (مشرف) اور پی پی پی نے بھی تقاریب کا اہتمام کیا۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں نے بھی امارات کے حکمرانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی لازوال دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے امارات کے عوام سے یکجہتی کے لئے ایک پاکستانی نوجوان ملک اویس نے یو اے ای کی سات ریاستوں میں پیدل چلنے کا آغاز کردیا ہے۔ ملک اویس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سال ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات سے لندن تک پیدال جائے گا۔

یونایٹڈ فورم کے صدر چوہدری نور الحسن تنویر مقامی افراد کے ہمراہ قومی دن کا کیک کاٹ رہے ہیں، ویڈیو دیکھئے 

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

UAE National Day Dec 2 by dailypakistan

مزید : عرب دنیا


loading...