سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کی گرفتاری، ایف آئی اے ٹیم کا بنکاک جانے کا فیصلہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کی گرفتاری، ایف آئی اے ٹیم کا بنکاک جانے کا ...
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کی گرفتاری، ایف آئی اے ٹیم کا بنکاک جانے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے اپنی ٹیم بنکاک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد بنکاک انٹرپول نے ایف آئی سے رابطہ کیا جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے بنکاک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ رکھنے والا افسر بنکاک جائے گا ۔ ایف آئی اے کی ٹیم قانونی دستاویزات اور ریڈ وارنٹ لے کر جلد روانہ ہو گی ۔

مزید : کراچی


loading...