سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی سیاسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی سیاسی تصویر بھی ...
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی سیاسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد اس کی سیاسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کو بنکاک انٹرپول نے گرفتار کیا جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس کے تعلق کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ انہیں قیاس آرائیوں کے باعث پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا تاہم اب اس کی ایک تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں ایک رکن قومی اسمبلی بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اہم مشن پرکل امریکہ روانہ ہوں گے

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرحمان بھولا کے ساتھ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد اور دیگر تنظیمی اراکین موجود ہیں جس کے باعث نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالرحمان ایم کیو ایم کے بلدیہ ٹاﺅن کے سیکٹر کا انچارج تھا اور اس کے علاوہ وہ دیگر تنظیمی عہدوں پر بھی تعینات رہا۔ ملزم سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

مزید : کراچی


loading...