چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، برقعہ پوش خاتون نے ہیلمٹ سے موٹرسائیکل سوار لڑکے کی ٹھکائی کر دی

چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، برقعہ پوش خاتون نے ہیلمٹ سے موٹرسائیکل سوار لڑکے کی ...
چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، برقعہ پوش خاتون نے ہیلمٹ سے موٹرسائیکل سوار لڑکے کی ٹھکائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل سوار لڑکے کو بس سٹاپ پر کھڑی خاتون سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، ہیلمٹ سے مار پڑی اور پھر پاﺅ ں پکڑ کر معافی مانگنے پر جان بخشی ہوئی۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکے کی طرف سے چھیڑخانی پر خاتون نے ابتدائی طورپر نظرانداز کیا لیکن لڑکے کے باز نہ آنے پر خاتون نے اپنے پاس بلالیا اور قریب پہنچتے ہی جھپٹ کر موٹر سائیکل کی چابی اتار لی اور پھر اسی کا ہیلمٹ پکڑ کر نوجوان کی دھلائی کر دی۔ خاتون کی جانب سے لڑکے کی چھترول ہوتے دیکھ کر عینی شاہدین بھی جمع  ہو گئے تو  لڑکے  نے معافیاں مانگنا شروع کر دیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اہم مشن پرکل امریکہ روانہ ہوں گے
خاتون کا غصہ اپنی انتہاء کو تھا اور’خدائی خدمت گار‘بھی لڑکے کو چھڑانے کوتیار نہ تھے جس پر صرف معافی سے لڑکے کی جان نہ چھوٹی بلکہ   لڑکے نے ہاتھ جوڑے اور پیر پکڑ کر خاتون سے معافی مانگی جس پر اس کی جان بخشی ہوئی۔

مزید :

کراچی -