کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا جمع نہ ہونے دیتا ، پرویز مشرف سے دور دور تک تعلق نہیں : مصطفی کمال

کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا جمع نہ ہونے دیتا ، پرویز مشرف سے دور دور تک تعلق ...
کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا جمع نہ ہونے دیتا ، پرویز مشرف سے دور دور تک تعلق نہیں : مصطفی کمال

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انکی جماعت کا پرویز مشرف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، رحمان بھولا ایم کیو ایم بلدیہ ٹاﺅن کا سیکٹر انچارج تھا ۔

لاہور آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رحمان بھولاکبھی ہماری جماعت کاحصہ نہیں رہاوہ بیرون ملک سے گرفتار ہوا ۔”پاک سر زمین پارٹی میں کوئی کھلے عام شامل نہیں ہو سکتا “۔کراچی کامیئر تھاتواس شہرکی مثالیں دی جاتی تھیںاور اگر اب بھی میں کراچی کا میئر ہوتا تو کچرا جمع ہی نہیں ہونے دیتا ۔آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا ۔انکے  ہمراہ رضا ہارون بھی موجود تھے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہم اپنے اختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے،جس نے ہماری بات نہیں مانی وہ ہمارے لیے قابل احترام ہوگا۔پاکستان میں بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے ۔کسی پاکستانی کومشکل درپیش ہوتواس کیلیے آوازاٹھائیں گے۔

کمال نے پنجاب اورپاکستان کے شہریوں کی محبت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے شہریوں کی محبت کی وجہ سے یہاں آیا۔ ایئرپورٹ پر پی ایس پی کے کارکنوں نے انکا بھرپو ر استقبال کیا اور پھو ل بھی نچھاور کیے ، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ۔

مزید : لاہور


loading...