بلاول بھٹو زرداری کا والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کا والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کا والدہ کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے تاہم وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق فریال تالپور سے نشست خالی کرا کر وہاں سے بلاول انتخاب لڑیں گے اور فریال تالپور سے 27 دسمبر کے بعد استعفیٰ لے لیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اہم مشن پرکل امریکہ روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمینٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے، اسے مضبوط کرنا ہے۔ پارٹی میں تبدیل کا عمل تیز کر دیا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی عوامی میدان میں اتریں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...