اسحاق ڈارکی یقین دہانی کے بعد ڈالر 20پیسے کی کمی سے 107روپے 95پیسے کا ہو گیا

اسحاق ڈارکی یقین دہانی کے بعد ڈالر 20پیسے کی کمی سے 107روپے 95پیسے کا ہو گیا
اسحاق ڈارکی یقین دہانی کے بعد ڈالر 20پیسے کی کمی سے 107روپے 95پیسے کا ہو گیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے ڈالرکی قدر میں کمی کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 20پیسے کی کمی آئی جس سے اس کی قیمت 107روپے 95پیسے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ

تفصیل کے مطابق ہفتے کے رو ز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20کی کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت107روپے 95پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس کی قیمت خرید 107روپے 40پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 45پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 65پیسے ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت گزشتہ ایک ماہ کے دوران آہستہ آہستہ 104روپے سے بڑھ کر 108روپے تک آ پہنچی ،ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافے سے 58ارب روپے کا نقصان ہو تا ہے ۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ،ایف بی آر ،اسٹیٹ بینک اور آئی بی مل کر آپریشن کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں نارمل ہو جائے گی ۔

مزید : بزنس


loading...