بھارت میں کرنسی بحران ،بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو پیسے دینے سے انکار کردیا

بھارت میں کرنسی بحران ،بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو پیسے دینے سے انکار ...
بھارت میں کرنسی بحران ،بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو پیسے دینے سے انکار کردیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )مودی سرکار کی غلط پالیسیو ں سے بھارتی عوام تو پریشانی کا شکار ہیں ہی لیکن کرنسی بحران سے پاکستانی سفارتکار بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو کیش دینے سے انکار کر دیا ۔پاکستانی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اپنے پیسے مانگ رہے ہیں لیکن بینک پیسے دینے سے انکار کر رہا ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھا یا ہے کہ مسئلہ جلد از جلد حل کرایا جائے ۔واضح رہے کہ بھارتی بینکوں کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو پیسے نہ دینے کی یہ حرکت سفارتی آداب کے خلاف ہے ،بھارت اپنے جنگی جنون اور پاکستان مخالف سوچ کی وجہ سے تمام سفارتی آداب بھول گیا ہے ۔

بھارت میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں انتظار کرنے والی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...