نوازشریف کی ٹرمپ سے گفتگوپر تنقید، لیکن ٹرمپ سے گفتگوکے بعد دیگر رہنماﺅں کے اعلامیہ پر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

نوازشریف کی ٹرمپ سے گفتگوپر تنقید، لیکن ٹرمپ سے گفتگوکے بعد دیگر رہنماﺅں کے ...
نوازشریف کی ٹرمپ سے گفتگوپر تنقید، لیکن ٹرمپ سے گفتگوکے بعد دیگر رہنماﺅں کے اعلامیہ پر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا توجہاں بھارت کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے اعلیٰ سطحی رابطے پر مرچی لگ گئی ، وہیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کامتن سامنے آنے کے بعد تنقید شروع ہوگئی لیکن اب انکشاف ہواہے کہ نوازشریف پر الزامات لگ رہے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کررہے ہیں کیونکہ نوازشریف کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ممالک کے سربراہان سے رابطے ہوئے ہیں اور ان سے بھی ٹرمپ کی ہونیوالی گفتگو میں بھی ایسے فقرے موجود ہیں جن کے بارے میں جان کرآپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔

ہندوستان ٹائمز نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایاکہ ٹرمپ نے قزاقستان کے رہنماءنرسلطان نزربیوکی شاندار کامیابی پر بھی تعریف کی ۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے پر قزاقستان کی حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ ’ ٹرمپ نے کہاکہ نرسلطان کی قیادت میں ہمارے ملک نے آزادی کے بعدشاندارکامیابیاں حاصل کیں جو کہ ایک معجزہ ہی ہوسکتی ہیں‘۔

پاکستان کے وزیراعظم کیساتھ ہونیوالی گفتگوکا متن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برطانوی وزیراعظم سے رابطے میں ٹرمپ نے تھریسامے کوبھی رسمی سی دعوت دی اور کہاکہ ’اگر آپ امریکہ آئیں تو مجھے بتائیے گا‘۔ اسی طرح انڈیپنڈنس پارٹی کے سابق نائجل فراج سے بھی ملے اور کہاکہ ’فراج کو امریکہ میں برطانیہ کا سفیر ہوناچاہیے ‘۔

گزشتہ روز فلپائن کے صدرروڈریگوڈوٹرٹے کیساتھ ہونیوالی گفتگومیں ٹرمپ نے اُنہیں واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی۔ فلپائنی صدر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موردالزام ٹھہرانے پر انہوں نے امریکی صدر اوباماکا گالیاں دی تھیں اورچین کے دورے کے موقع پر امریکہ سے لاتعلقی کا اعلان کیاتھا۔

اسی طرح پروٹوک کی دھجیاں بالخصوص اس وقت اڑائی گئیں جب ٹرمپ کی صاحبزادی آئیوانکاٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزوابے کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں انٹری دیدی ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق جاپانی وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کو بلانے کی بجائے ٹرمپ نے اپنی بیٹی کو بلایا۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ نے 1979ءمیں تائیوان اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے لیکن اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے صدر یا منتخب صدر ہیں جنہوں نے تائیوان کے صدر تسائی لنگوین کیساتھ بات کی اور اس پر نیویارک ٹائمز کا خیال ہے کہ چین کیساتھ تعلقات کو خطرہ ہوسکتاہے جو یہ سمجھتا ہے کہ تائیوان اس کا ایک صوبہ ہے جسے باغی چلارہے ہیںجبکہ ایک رسمی ٹیلی فون کال کرکے ٹرمپ کی ٹیم نے اشارہ دیا کہ وہ تائیوان کو ایک خودمختار ریاست سمجھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایاکہ ’تائیوان کے صدر نے آج مجھے کال کی اور صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...