پی آئی اے کی پریمیئر سروس نے 40کروڑ کا نقصان کر دیا ، بند کرنے پر غور شروع

پی آئی اے کی پریمیئر سروس نے 40کروڑ کا نقصان کر دیا ، بند کرنے پر غور شروع
پی آئی اے کی پریمیئر سروس نے 40کروڑ کا نقصان کر دیا ، بند کرنے پر غور شروع

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شروع ہونے والی پی آئی اے کی پریمیئر سروس بھی خسارے میں آگئی جس کے بعد اب اس کی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

چینل 24کے مطابق پریمیئرسروس نے آغاز کے بعد صرف ساڑھے 3ماہ میں پی آئی اے کو 40کروڑ روپے کا نقصان پہنچا دیا جس کے بعد اب اس کو بند کرنے کے بارے میں غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریمیئر سروس کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا اور اس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس سروس کے آغاز سے قومی ایئر لائن بحالی کے رن وے پر گامزن ہو جائے گی مگر ایسا کچھ نہیں ہو سکا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس سروس نے بھی ادارے کو 40کروڑ روپے کے خسارے سے دوچار کردیا ہے ۔

پی آئی اے نے نئی ویب سائٹ کا ٹرائل ورژن لانچ کر دیا ، مکمل خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے پریمیئر سروس کیلئے انتہائی مہنگے ترین طیارے لیے جن کا ایک گھنٹے کا کرایہ 8ہزار ڈالر تھا تاہم یہ مہنگے ترین اور تمام سہولتوں سے آراستہ طیارے بھی مسافروں کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے ۔ حکومت نے اس سروس کیلئے 2طیارے حاصل کرنا تھے جبکہ تین طیاروں کی لیٹ لیز کی بات ہوئی تھی مگر پہلے طیارے سے ہی ہونے والے خسارے کے بعد مزید طیارے نہیں لیے گئے ور اب خدشہ یہ ہے کہ اس سروس کو بند کردیا جائے گا ۔

مزید : قومی


loading...