کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے ایئر پورٹس پر کیش ڈاگز متعارف کرانے کا فیصلہ

کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے ایئر پورٹس پر کیش ڈاگز متعارف کرانے کا فیصلہ
کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے ایئر پورٹس پر کیش ڈاگز متعارف کرانے کا فیصلہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف کلکٹر کسٹمز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ائیر پورٹس سے سوا دو کلو سونا اور 6لاکھ ڈالر کی اسمنگنگ پکڑی گئی ہے ۔کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے کیش ڈاگز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈالر اور سونے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز حکام نے اہم اقدامات کیے ہیں جن میں سے کیش ڈاگز کو متعارف کرانے کے پروگرام بھی شامل ہے ۔چیف کلیکٹرکسٹمز زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ چند مہینو ں میںکیش ڈاگز تمام ائیر پورٹس پر ہوں گے جبکہ کسٹمز ائیر پورٹس پر اپنے کیمرے بھی نصب کرے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ سونے اور اسمنگلنگ کے کئی کیسز پکڑے ہیں جن میں چھ لاکھ ڈالر کی اسمنگلنگ اور سوا دو کلو سونا بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر کیش ڈاگز کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نقدی اور سونے کو سونگھ کر پکڑنے کی مہارت رکھتے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...