عمران اور اس کے ساتھی ڈاکووں کا گینگ،آنیوالے دنوں میں یہ منہ چھپاتے پھریں گے: عابد شیر علی

عمران اور اس کے ساتھی ڈاکووں کا گینگ،آنیوالے دنوں میں یہ منہ چھپاتے پھریں گے: ...
عمران اور اس کے ساتھی ڈاکووں کا گینگ،آنیوالے دنوں میں یہ منہ چھپاتے پھریں گے: عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے ساتھی ڈاکوو¿ں کا گینگ ہیں،آنیوالے دنوں میں یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ ملک بھر سے 80 فیصد نشستیں جیتے گی اور اس بار سندھ میں بھی کلین سویپ کرے گی، پانامہ کیس پر سوال کا جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری بے گناہی ثابت ہوگی جبکہ چند ہفتوں سے عدالت ان کے جھوٹ سن رہی ہے۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
عابد شیرعلی کا عمرا ن خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران اور اس کے ساتھی ڈاکووں کا گینگ ہیں ،انہوں نے ٹیکس چوری کا مینا بازار لگایا ہوا ہے یہ لوگ آنیوالے دنوں میں منہ چھپاتے پھریں گے جبکہ عمران خان جہانگیر ترین کے منشی ہیں اور ترقی کی راہ میں کھڑے ہونا ان کا وطیرہ ہے۔

مزید :

قومی -